وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے افغانستان میں پاکستان کے سفیر عبید الرحمٰن نظامانی کی ملاقات
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے افغانستان میں پاکستان کے سفیر عبید الرحمٰن نظامانی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے افغانستان میں پاکستان کے سفیر عبید الرحمٰن نظامانی نے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔
جمعرات کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال بالخصوص بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور پاکستان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے علاقائی صورتحال خصوصاً امن و سلامتی پر اثرانداز ہونے والے معاملات پر گہری نظر رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔








