جرمنی کی آٹوموبائل کمپنی ووکس ویگن نے فیوچر پلان 2030 کی منظوری دے دی ، جس کے تحت دنیا بھر میں مزید تقریباً 50 ہزار ملازمتیں ختم کی جائیں گی جبکہ 2035 تک کمپنی کے ماڈل پورٹ فولیو کی تعداد تقریباً نصف کر دی جائے گی۔
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی

مزید خبریں
برلن۔4ستمبر (اے پی پی):جرمنی کی آٹوموبائل کمپنی ووکس ویگن نے فیوچر پلان 2030 کی منظوری دے دی ، جس کے تحت دنیا بھر میں مزید تقریباً 50 ہزار ملازمتیں ختم کی جائیں گی جبکہ 2035 تک کمپنی کے ماڈل پورٹ فولیو کی تعداد تقریباً نصف کر دی جائے گی۔
شنہوا کے مطابق ووکس ویگن گروپ نے گزشتہ روز بیان میں کہا ہے کہ سپروائزری بورڈ نے متفقہ طور پر ایگزیکٹو بورڈ کے ”فیوچر پلان 2030“ کی منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے میں گروپ بھر میں تقریباً 50 ہزار ملازمتوں میں کمی شامل ہے، جو پہلے سے جاری 50 ہزار ملازمتوں میں کمی کے علاوہ ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ووکس ویگن گروپ 2035 تک اپنے ماڈل پورٹ فولیو میں تقریباً 50 فیصد کمی کرے گا اور اپنی مصنوعات کی پیچیدگی تقریباً 75 فیصد کم کرے گا۔ کمپنی نے ملازمتوں میں کمی کے وقت یا مختلف برانڈز اور خطوں میں اس کی تقسیم کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ ووکس ویگن گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اولیور بلوم نے بیان میں کہا کہ یہ ووکس ویگن گروپ کے مستقبل کے لیے ایک مضبوط پیغام ہے۔ ہم اپنی پوری افرادی قوت، اپنے شراکت داروں اور دنیا بھر میں صنعتی ملازمتوں کے لیے ذمہ داری لے رہے ہیں۔








