لاہور پولیس نے رواں سال شہر بھر میں قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران ایک لاکھ 63 ہزار سے زائد گاڑیوں اور 6 لاکھ 74 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں کی سنیپ چیکنگ کی ہے۔
لاہور میں سنیپ چیکنگ جاری، بغیر کاغذات موٹر سائیکل چلانے والے 8 ہزار 897 افراد کے خلاف کارروائی ، پولیس

مزید خبریں
لاہور۔4ستمبر (اے پی پی):لاہور پولیس نے رواں سال شہر بھر میں قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران ایک لاکھ 63 ہزار سے زائد گاڑیوں اور 6 لاکھ 74 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں کی سنیپ چیکنگ کی ہے۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق بغیر کاغذات موٹر سائیکل چلانے والے 8 ہزار 897 افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ 177 اپلائیڈ فار اور 422 غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی موٹر سائیکلیں مختلف تھانوں میں بند کروائی گئیں۔ انسدادی کارروائیوں کے تحت مزید 265 موٹر سائیکلیں بھی تھانوں میں بند کی گئیں۔ترجمان نے بتایا کہ جمعة المبارک کے اجتماعات کے پیش نظر شہر بھر میں سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مساجد اور اہم مقامات کے اطراف سکیورٹی اقدامات مزید موثر بنائے گئے ہیں۔ لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کے لیے مسلسل سرگرم عمل ہے۔ترجمان لاہور پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سکیورٹی اقدامات میں پولیس سے تعاون کریں اور دوران چیکنگ ضروری دستاویزات ہمراہ رکھیں۔








