گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1480ٹریفک حادثات میں 09افراد جاں بحق جبکہ 1700زخمی ہوئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1480ٹریفک حادثات میں 09افراد جاں بحق، 1700زخمی ہوئے، ریسکیو 1122
لاہور۔4ستمبر (اے پی پی):گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1480ٹریفک حادثات میں 09افراد جاں بحق جبکہ 1700زخمی ہوئے۔
ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1480ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا ،جن میں 767افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
اعدادو شمار کے مطابق241ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جس میں صوبائی دارالحکومت297متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد118متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ ملتان 103متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔









