جمعہ کی رات سے 5 ستمبر (صبح) کے دوران موسلادھار/شدید موسلادھار بارشوں کے باعث ملک کے مختلف نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے، محکمہ موسمیات کا انتباہ
جمعہ کی رات سے 5 ستمبر (صبح) کے دوران موسلادھار/شدید موسلادھار بارشوں کے باعث ملک کے مختلف نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے، محکمہ موسمیات کا انتباہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ جمعہ کی رات سے 5 ستمبر (صبح) کے دوران موسلادھار/شدید موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد،راولپنڈی، مردان،صوابی،پشاور، گوجرانوالہ، گجرات،لاہور اور سیالکوٹ کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے۔
اس دوران کشمیر ،مری، گلیات ، اسلام آباد،راولپنڈی اور خطہ پوٹھو ہار کے مقامی/ برساتی ندی نالوں بشمول نالہ لئی میں طغیانی کاخدشہ ہے،خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظرملک کےبالائی علاقوں میں مرطوب ہوائیں داخل ہو رہی ہیں جبکہ ملک کے بعض علاقوں پر مغربی ہوائوں کا ایک مضبوط سلسلہ بھی موجود ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،صبح کے اوقات میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی /وسطی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔
ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب میں مری 53، اٹک 40، قصور 32، اسلام آباد(سیدپور 28، گولڑہ 21، زیرو پوائنٹ 10، بوکرا 01، لاہور (سٹی 20، ایئرپورٹ 06)، راولپنڈی (شمس آباد 10، چکلالہ 07، گوالمنڈی05، نیو کٹاریاں04، پیرودھائی01)، اوکاڑہ 04، فیصل آباد 02، جہلم ، منڈی بہائوالدین ، نارووال 01، خیبر پختونخوا میں چراٹ 30، پاراچنار 29، بالاکوٹ 24، سیدو شریف 22، مالم جبہ 20، دیر 12،
بنوں 09، کاکول 09، تخت بھائی 09، سیدو شریف 06، پشاور سٹی، باچا خان ایئرپورٹ 02، کالام04، میر کھانی 03، پٹن، دروش 01، کشمیر میں مظفرآباد (ایئرپورٹ 28، سٹی 27)، گڑھی دوپٹہ 26، کوٹلی 08، گلگت بلتستان میں استور 03، گلگت اور بونجی میں 01میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق بھکر 43، دادو اور سبی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








