ملائیشیا نے ریاست سراواک کے ضلع سریان میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے کیونکہ پڑوسی ملک انڈونیشیا میں لگنے والی آگ سے اٹھنے والی شدید دھند اور فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی۔
فضائی آلودگی کے باعث ملائیشیا کا سراواک میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان، 647 سکول بند
کوالالمپور۔5ستمبر (اے پی پی):ملائیشیا نے ریاست سراواک کے ضلع سریان میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے کیونکہ پڑوسی ملک انڈونیشیا میں لگنے والی آگ سے اٹھنے والی شدید دھند اور فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق حکام نے بتایا کہ سریان میں ایئر پولیوٹنٹ انڈیکس (API) 519 تک پہنچ گیا، جو 500 کی انتہائی خطرناک حد سے بھی تجاوز کر گیا۔
اس صورتِ حال کے پیشِ نظر ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا اور 647 سکولوں کو پیر سے اگلے ہفتے کے اختتام تک، یا مزید اطلاع تک، بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔یہ فیصلہ عوام کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سراواک ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کی درخواست پر کیا گیا ہے۔








