یومِ دفاع و شہداکے حوالہ سے ٹی وی اینکر زبھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی اوراتحاد کے جذبہ سے سرشار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یومِ دفاع وشہدا سرحدوں کےمحافظوں،غازیوں اورشہداکی لازوال شجاعت کوسلام پیش کرنےکادن ہے۔پاکستانی اینکرز نے عالمی سطح پرپاکستان کی عظمت اوروقارکی بلندی کیلئے مل کرکام کرنے کےعزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک خداداد کی تعمیروترقی میں پوری قوم یک جاں ہے ،ہماری منزل …
یومِ دفاع و شہدا،ٹی وی اینکرز وطن سے محبت، قومی یکجہتی ،اتحاد کے جذبہ سے سرشار

مزید خبریں
اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):یومِ دفاع و شہداکے حوالہ سے ٹی وی اینکر زبھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی اوراتحاد کے جذبہ سے سرشار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یومِ دفاع وشہدا سرحدوں کےمحافظوں،غازیوں اورشہداکی لازوال شجاعت کوسلام پیش کرنےکادن ہے۔پاکستانی اینکرز نے عالمی سطح پرپاکستان کی عظمت اوروقارکی بلندی کیلئے مل کرکام کرنے کےعزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک خداداد کی تعمیروترقی میں پوری قوم یک جاں ہے ،ہماری منزل پاکستان ہے اورہم اپنی تمام توانائیاں اس دھرتی کے نام کرتے ہیں ۔
ٹی وی اینکرز نے کہا کہ پاکستانی قوم ہرمشکل کوحوصلے اورثابت قدمی سےعبورکرتے ہوئے روشن مستقبل کی جانب گامزن ہے،ہرپاکستانی کا غیرمتزلزل عزم ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی کوہی اپنی ترقی تصورکرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 6ستمبر کا تاریخ سازدن قومی یکجہتی کی تجدید اورمادرِوطن پرقربان عظیم سپوتوں کوخراجِ عقیدت پیش کرنے کادن ہے۔6ستمبرکےیادگار دن کی مناسبت سے ٹی وی اینکرز نے ملکی ترقی کیلئے وطن سے محبت اورقومی یکجہتی کا پیغام دیا ہے۔








