یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی کے زیرِ اہتمام ایک شاندار تصویری نمائش

یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی کے زیرِ اہتمام تصویری نمائش اور پوسٹر مقابلے کا انعقاد

راولپنڈی۔ 05 ستمبر (اے پی پی):یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی کے زیرِ اہتمام ایک شاندار تصویری نمائش اور پوسٹر مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹرپنجاب گروپ آف کالجز چوہدری محمد اکرم نے مقابلے میں شریک طلباء کی بھرپور انداز میں حوصلہ افزائی کی جنہوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے 6 ستمبر 1965ء کے قومی جذبے، افواجِ پاکستان کی قربانیوں، حب الوطنی اور دفاعِ وطن کے مختلف پہلوؤں کو فنکارانہ انداز میں اجاگر کیا۔ نمائش میں پیش کیے گئے فن پاروں اور پوسٹرز کو حاضرین نےبھی بھرپور سراہا۔پوسٹر مقابلے کے ججز کے فرائض سینئر آرٹسٹس عظیم اقبال، محمود علی اور سمیحہ خالق نے انجام دیے۔ مقابلے میں عفرا نعیم نے پہلی، مناہل محمود نے دوسری جبکہ ونیفریڈ گل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے فاتحین میں انعامات، اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں، جبکہ تمام شرکاء اور معزز ججز کو بھی ان کی شرکت اور خدمات کے اعتراف میں شیلڈز پیش کی گئیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی محمد شکور نے مہمانِ خصوصی چوہدری محمد اکرم، معزز ججز اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا

مزید خبریں