جھنگ ۔ 09 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ہفتہ کے روز تریمو بیراج جھنگ کے قریب 1263 میگا واٹ کے ایل این جی پنجاب پاور پلانٹ حویلی بہادر شاہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا جبکہ مذکورہ منصوبہ کے تحت 520 ملین ڈالر کی لاگت سے پہلے 14ماہ میں 810میگا واٹ اور 26ماہ میں کل 1263میگا واٹ سستی بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی جسے …
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تریمو بیراج جھنگ کے قریب 1263 میگا واٹ کے ایل این جی پنجاب پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
جھنگ ۔ 09 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ہفتہ کے روز تریمو بیراج جھنگ کے قریب 1263 میگا واٹ کے ایل این جی پنجاب پاور پلانٹ حویلی بہادر شاہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا جبکہ مذکورہ منصوبہ کے تحت 520 ملین ڈالر کی لاگت سے پہلے 14ماہ میں 810میگا واٹ اور 26ماہ میں کل 1263میگا واٹ سستی بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی جسے نیشنل گرڈ میں شامل کرنے سے جہاں ملکی بجلی کی ضروریات کماحقہ پوری ہو سکیں گی وہیں مطلوبہ ضرورت سے زیادہ اور وافر بجلی بھی دستیاب ہو گی اور ملک سے ہمیشہ ہمیشہ کےلئے اندھیروں کے خاتمہ سمیت صنعتی ، کاروباری ، تجارتی ، در آمدی ، برآمدی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا۔ کمبائن سائیکل مائع قدرتی گیس پنجاب پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، وفاقی وزیر توانائی سردار ا ویس احمد خان لغاری ، وزیر مملکت برائے توانائی چوہدری عابد شیر علی ، جھنگ کے علاوہ فیصل آباد ڈویژن کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ، فیصل آباد کی ڈویژنل اور جھنگ کی ضلعی انتظامیہ کے افسران ، چیئر مینز ضلع کونسلز ، میونسپل کمیٹیز کے چیئر مینز ، منتخب بلدیاتی نمائندگان اور سول سوسائٹی کے مختلف مکاتب فکر کے اہم افراد بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔









