یومِ دفاع و شہدا،غازیوں کا قومی یکجہتی کا اظہار، شہدا کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت

غازیوں نے یومِ دفاع و شہدا پرقومی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کی قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ آزاد کشمیر کے غازیوں نے یومِ دفاع و شہدا پر1965 کی جنگ کی داستان بیان کرتے ہوئے قوم کو اتحاد اور حب الوطنی کا پیغام دیا۔

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):غازیوں نے یومِ دفاع و شہدا پرقومی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کی قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ آزاد کشمیر کے غازیوں نے یومِ دفاع و شہدا پر1965 کی جنگ کی داستان بیان کرتے ہوئے قوم کو اتحاد اور حب الوطنی کا پیغام دیا۔ غازیان وطن نے شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عیقدت پیش کرتے ہوئے جذبہ قربانی کو ہمیشہ زندہ رکھنے کا عزم بھی کیا۔ کیپٹن رب نواز غازی نے کہا کہ جنگ میں کامیابی فوج اور عوام کے اتحاد، اعتماد اور بلند حوصلے سے حاصل ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران عوامی تعاون سے سلیمانکی سیکٹر میں دشمن کی دفاعی پوزیشنیں تباہ کر کے علاقہ فتح کیا۔صوبیدار یار محمد غازی نے کہا کہ 6 ستمبر کو اعلانِ جنگ کے بعد ہماری یونٹ کو چونڈہ کا محاذ سونپا گیا جس کا بھرپور دفاع یقینی بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگیں ہتھیاروں سے نہیں بلکہ جذبے اور حوصلے سے جیتی جاتی ہیں،عوام کی حمایت فوج کے حوصلے کو مضبوط بناتی ہے جبکہ شہدا کی قربانیاں قوم کےلئے ہمیشہ باعثِ فخر رہتی ہیں۔ غازیوں نے وطن پر جان قربان کرنے والے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہ کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ۔

مزید خبریں