مخالفین جما عتیں حکومت کو گرانے کی مشترکہ کوششیں کررہی ہیں لیکن انہیں ناکامی ہوگی،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

لاہور ۔ 09 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جو سیاستدان کوئیک مارچ کی بات کرے وہ سیاستدان نہیں کچھ اور ہی ہوسکتا ہے،آصف علی زرداری اور عمران خان کا مقابلہ زیادہ بڑی گالی دینے کا ہے،سول بالادستی اور آئین کی بالادستی سے پچھے نہیںہٹیں گے،مخالفےن جما عتیںحکو مت کو گرانے کی مشترکہ کوششیں کررہی ہیںلیکن انہیں ناکامی ہوگی،وہ ہفتہ کے روز کیولری …

لاہور ۔ 09 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جو سیاستدان کوئیک مارچ کی بات کرے وہ سیاستدان نہیں کچھ اور ہی ہوسکتا ہے،آصف علی زرداری اور عمران خان کا مقابلہ زیادہ بڑی گالی دینے کا ہے،سول بالادستی اور آئین کی بالادستی سے پچھے نہیںہٹیں گے،مخالفےن جما عتیںحکو مت کو گرانے کی مشترکہ کوششیں کررہی ہیںلیکن انہیں ناکامی ہوگی،وہ ہفتہ کے روز کیولری گراﺅنڈ کمرشل مارکیٹ میں آفکس فرنیچر شوروم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اللہ کرے انتخابات وقت پر ہوںتاہم انتخابات کے بروقت انعقاد کا تعلق آئینی ترمیم سے ہے جس میں پی پی پی رکاوٹ ہے جو سینٹ میں ووٹ ڈالنے سے بھی گریزاں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آئینی ترمیم نہیں ہوتی تو الیکشن میں تاخیر ہوسکتی ہے اور پھر کتنی تاخیر ہوگی اس کی پیشنگوئی کوئی نہیں کرسکتا۔

Leave a Reply