نامور قومی کرکٹر سعید انور کی سالگرہ اتوار 6 ستمبر کو منائی گئی ۔ سعید انور 6 ستمبر 1968 کو کراچی میں پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنا پہلا ایک روزہ میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 1989 میں کھیلا جبکہ سعید انور نے اپنا ٹیسٹ ڈبیو بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران سعید انور نے کئی بڑی اور یادگار اننگز کھیلیں۔
مایہ ناز کرکٹر سعید انور کا یوم پیدائش 6 ستمبر کو منایا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):نامور قومی کرکٹر سعید انور کی سالگرہ اتوار 6 ستمبر کو منائی گئی ۔ سعید انور 6 ستمبر 1968 کو کراچی میں پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنا پہلا ایک روزہ میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 1989 میں کھیلا جبکہ سعید انور نے اپنا ٹیسٹ ڈبیو بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران سعید انور نے کئی بڑی اور یادگار اننگز کھیلیں۔
انہوں نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری نیوزی لینڈ میں سکور کی اور 94-1993 میں ویلنگٹن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں 169 رنز سکور کئے۔سعید انور نے 1996 میں انگلینڈ کے خلاف اوول میں 176 رنز کی شاندار اننگز بھی کھیلی جبکہ کلکتہ میں 99-1998 میں بیٹ کیری کیا اور ناقابل شکست 188 رنز بنائے جو ٹیسٹ کرکٹ کا ان کا بہترین سکور ہے۔
لارڈز میں 1996 میں سعید انور کی بہترین پرفارمنس کو وزڈن المانک میگزین میں بھی سراہا گیا۔ سعید انور کا ون ڈے ریکارڈ بھی انتہائی شان دار ہے جس میں انہوں نے 20 سنچریاں سکور کیں۔انہوں نے 97-1996 میں چنائی میں بھارت کے خلاف 194 رنز اسکور کئے جو کئی سال تک ون ڈے کا سب سے بڑا انفرادی سکور رہا۔سعید انور کو وزڈن کی جانب سے 1997 میں سال کے بہترین کھلاڑی اور صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سمیت مختلف اعزازات سے بھی نوازا گیا۔








