پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر پاک افواج، شہیدوں اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا اہم دن ہے جو دفاعِ وطن کے جذبے اور قومی اتحاد کی یاد دلاتا ہے۔
افواجِ پاکستان ملکی سلامتی،خودمختاری اور دفاع کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کر رہی ہیں، سینیٹر شیری رحمان

مزید خبریں
اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر پاک افواج، شہیدوں اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا اہم دن ہے جو دفاعِ وطن کے جذبے اور قومی اتحاد کی یاد دلاتا ہے۔اتوار کویومِ دفاع و شہدا کے موقع پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ 1965ء کی جنگ میں پاک افواج کے جوانوں اور افسران نے بے مثال جرأت، عزم اور بہادری کا مظاہرہ کیا، شہدا کی عظیم قربانیاں اور غازیوں کی شجاعت ہماری قومی تاریخ کا قابلِ فخر ورثہ ہیں۔
شیری رحمان نے کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قومی ہیروز کو پوری قوم عقیدت اور احترام سے یاد کرتی ہے، شہدا کے اہلِ خانہ کی قربانی، صبر اور حوصلے کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کی جدائی کے باوجود قومی خدمت اور وطن سے وفاداری کی عظیم مثال قائم کی۔
انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان ملکی سلامتی،خودمختاری اور دفاع کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کر رہی ہیں، پاکستان امن پسند ملک ہے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارتی ذرائع کو ترجیح دیتا ہے۔سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ قومی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پوری قوم متحد اور پرعزم ہے، شہدا کی قربانیوں سے رہنمائی لیتے ہوئے ایک مضبوط، خوشحال اور مستحکم پاکستان کی تعمیر ہم سب کا قومی فرض ہے۔








