وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے شہدا، غازیوں اور بہادر مسلح افواج کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا نے مادرِ وطن کی خودمختاری، سلامتی اور آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ وزارت تجارت کی جانب سے جاری خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم اپنے شہدا کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
شہدا، غازیوں اور بہادر افواج کو خراجِ عقیدت جنہوں نے ملکی خودمختاری، سلامتی اور آزادی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا،جام کمال خان

مزید خبریں
اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے شہدا، غازیوں اور بہادر مسلح افواج کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا نے مادرِ وطن کی خودمختاری، سلامتی اور آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ وزارت تجارت کی جانب سے جاری خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم اپنے شہدا کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
جام کمال خان نے کہا کہ 6 ستمبر ہمیں قومی اتحاد، ایمان، نظم و ضبط اور عزم کی یاد دلاتا ہے، متحد قوم کے عزم کو کوئی چیلنج کمزور نہیں کر سکتا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ جرأت اور پیشہ ورانہ مہارت سے وطن کا دفاع کیا، پوری قوم اپنے شہدا، غازیوں اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
جام کمال خان نے کہا کہ ملکی سلامتی اور خودمختاری کا تحفظ ہماری مشترکہ قومی ذمہ داری ہے، آج کے دن ہم مضبوط، پُرامن اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے عہد کی تجدید کرتے ہیں۔ جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر اور قوم کا عزم غیر متزلزل ہے۔








