وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا حویلی بہادر شاہ کے مقام پر گیس سے چلنے والے چوتھے پاور پلانٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب

جھنگ ۔ 09 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نے توانائی کے بحران کے خاتمہ اور عوام کو اندھیروں سے نجات دلانے کا اپناوعدہ پورا کر دیا ،شفافیت کے ساتھ بنائے گئے منصوبے ملکی تعمیر و ترقی سمیت سی پیک پر انتہائی مثبت اثرات مرتب کریں گے، مخالفین بلا جواز الزام تراشی کی بجائے حقائق کا سامنا کرتے ہوئے اپنے اپنے صوبوں …

جھنگ ۔ 09 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نے توانائی کے بحران کے خاتمہ اور عوام کو اندھیروں سے نجات دلانے کا اپناوعدہ پورا کر دیا ،شفافیت کے ساتھ بنائے گئے منصوبے ملکی تعمیر و ترقی سمیت سی پیک پر انتہائی مثبت اثرات مرتب کریں گے، مخالفین بلا جواز الزام تراشی کی بجائے حقائق کا سامنا کرتے ہوئے اپنے اپنے صوبوں کو قومی ترقی کے دھارے میں لائیں، ملک میں الائنسز اور ٹیکنوکریٹ حکومت کی کوئی ضرورت نہیں، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، انتخابات اگست 2018ءمیں ہوں گے جس میں فیصلہ عوام کو ہی کرنا ہے،اپنی کارکردگی اور قومی خدمت کی بنیاد پر عوام میں جائیں گے، مخالفین ا لیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں، آئندہ عام انتخابات وقت پر کروانا ہیں تو پی پی پی ، پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی و جمہوری جماعتوں کو سینٹ میں انتخابی اصلاحات کے بل پر رائے دینا ہو گی، ہم نے سیاست محمد نواز شریف سے سیکھی جنہوں نے کبھی نجی محفلوں میں بھی کسی مخالف پر طعنہ بازی نہیں کی ، 22ماہ کے دھرنوں نے ملک کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا ، جو منصوبے شروع کئے ان کی مثال گزشتہ 70سالہ تاریخ میں بھی نہیں ملتی ،میگا پاور و ٹرانسپورٹ اور دیگر پراجیکٹ نہ صرف شروع کئے بلکہ انہیں پایہ تکمیل تک بھی پہنچایا ، ملک کو خوشحا ل ریاست بنانا ہے تو تمام جمہوری اداروں کو آئینی حدود میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ہفتہ کو تریمو بیراج جھنگ کے قریب 1263میگا واٹ کے ایل این جی کمبائن سائیکل پنجاب پاور پلانٹ حویلی بہادر شاہ جھنگ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ انہیں بے حد خوشی ہے کہ گیس سے چلنے والے چوتھے پنجاب پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے جس کا پہلا مرحلہ 14ماہ میں مکمل ہو کر 810میگا واٹ بجلی دے گا جبکہ 26ماہ میں کل 1263میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی۔

Leave a Reply