نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال بالخصوص کثیرالجہتی فورمز پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو،علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال

مزید خبریں
اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال بالخصوص کثیرالجہتی فورمز پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنمائوں نے استنبول میں منعقدہ مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے افتتاحی اجلاس میں طے پانے والی مفاہمت پر پیش رفت اور اس کے فالو اَپ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے اس حوالے سے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔








