ان شہدا اور غازیوں کو خراجِ تحسین جنہوں نے 1965 کی جنگ میں دفاع کے لیے غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کیا اور قربانیاں دیں،چوہدری ارمغان سبحانی
ان شہدا اور غازیوں کو خراجِ تحسین جنہوں نے 1965 کی جنگ میں دفاع کے لیے غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کیا اور قربانیاں دیں،چوہدری ارمغان سبحانی

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 06 ستمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی و ترقی چوہدری ارمغان سبحانی نے ان شہدا اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے جنہوں نے 1965 کی جنگ کے دوران پاکستان کے دفاع میں غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کیا اور قربانیاں دیں۔یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر مملکت نے کہا کہ قوم ان تمام لوگوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے مادرِ وطن کے تحفظ کے دوران بہادری کی ایک شاندار داستان رقم کی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو حاصل آزادی اور تحفظ کا گہرا تعلق شہدا اور غازیوں کی ناقابلِ فراموش قربانیوں سے ہے۔
چوہدری ارمغان سبحانی نے کہا کہ یومِ دفاع پاکستان کی مسلح افواج کی جرات، عزم اور قربانیوں کو یاد کرنے اور ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ سیالکوٹ کے عوام کو ہلالِ استقلال سے نوازا گیا جنہوں نے 6 ستمبر 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران سیالکوٹ کے قریب مادرِ وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے بہادری کی سنہری تاریخ رقم کی۔







