یومِ دفاع وشہداء کے موقع پرجی ایچ کیو راولپنڈی میں پُروقارتقریب کا انعقاد

یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے یادگارِ شہداء پر سلامی پیش کی۔

راولپنڈی۔6ستمبر (اے پی پی):یومِ دفاع وشہداء کے موقع پرجی ایچ کیو راولپنڈی میں پُروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے یادگارِشہداءپرسلامی پیش کی۔

 

ایڈجوٹنٹ جنرل پاکستان آرمی نے یادگارِشہدا ء پرحاضری دی اورپھول رکھے۔تقریب کے دوران ایڈجوٹنٹ جنرل نےشہداء کے اہلخانہ سے خصوصی ملاقات کرکے یکجہتی کا اظہارکیا۔شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات میں ایڈجوٹنٹ جنرل نےان کے مسائل سنے اورہرممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔