یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر ڈپٹی کمشنر صوابی، ڈی پی او، اسسٹنٹ کمشنر اور پاک فوج کے جوانوں نے نشانِ حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار پر حاضری دی۔
یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار پر حاضری

مزید خبریں
پشاور۔ 06 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر صوابی ڈاکٹر طارق اللہ، ڈی پی او صوابی وقاص رفیق، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل رزڑ فخر عالم اور پاک فوج کے جوانوں نے یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر نشانِ حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار پر حاضری دی۔
اس موقع پر افسران اور پاک فوج کے جوانوں نے مزارِ شہید پر پھول چڑھائے اور کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی عظیم قربانی، بے مثال بہادری اور شجاعت کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے دفاعِ وطن کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے بہادری اور حب الوطنی کی لازوال مثال قائم کی۔ ان کی عظیم قربانی پوری قوم کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی۔








