آئی جی پنجاب نے پنڈی بھٹیاں میں تین افراد کے قتل کی واردات کی رپورٹ طلب کرلی
آئی جی پنجاب نے پنڈی بھٹیاں میں تین افراد کے قتل کی واردات کی رپورٹ طلب کرلی

مزید خبریں
لاہور۔7ستمبر (اے پی پی):آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پنڈی بھٹیاں کے علاقے میں تین افراد کے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او حافظ آباد کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سینئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔ ڈی پی او حافظ آباد نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔








