وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر کا سانگہ ہل میں ہیلتھ کنونشن سے خطاب

اسلام آباد/سانگلہ ہل ۔ 09 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ ہیلتھ کنونشن کے انعقاد سے عوام کو حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات سے متعلق آگاہی میں بہت اضافہ ہوگا جس کی بدولت عام آدمی اپنی صحت کے حوالے سے بہتر سہولیات سے مستفید ہو سکے گا، صحت مند …

اسلام آباد/سانگلہ ہل ۔ 09 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ ہیلتھ کنونشن کے انعقاد سے عوام کو حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات سے متعلق آگاہی میں بہت اضافہ ہوگا جس کی بدولت عام آدمی اپنی صحت کے حوالے سے بہتر سہولیات سے مستفید ہو سکے گا، صحت مند معاشرہ ہی کسی ملک کی ترقی کا ضامن ہوتا ہے، کسی ملک کے جی ڈی پی گروتھ کا براہ راست تعلق اُس ملک کے عوام کی صحت اور تعلیم سے ہوتا ہے، صحت کے حوالے سے فراہم کی جانی والی سہولیات پنجاب میں دیگر تمام صوبوں سے بہت زیادہ بہتر ہیں اور پچھلے چند سالوں سے محمدشہباز شریف کی سربراہی میں حکومت پنجاب نے اس شعبے پر بہت زیادہ توجہ دی ہے جس کی بدولت آج اس شعبے میں بہتری کے واضح اثرات نمایاں ہونا شروع ہو گئے ہیں۔سانگہ ہل میںہیلتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل سیکٹر میں سرمایہ کاری حکومت پنجاب کی گروتھ سٹریٹجی کا بھی بنیادی حصہ ہے ۔

Leave a Reply