وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا پاور پلانٹ کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

جھنگ ۔ 09 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کے جنگی بنیادوں پر شروع کئے گئے بجلی کے منصوبوں نے ملک کو بد ترین اندھیروں سے نکال کر روشنیوں اور ترقی کی نئی شاہراہوں پر گامزن کر دیا ہے اور کھربوں روپے کے منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کر کے پاکستان کی تاریخ میں شفافیت کی نئی مثال قائم کر …

جھنگ ۔ 09 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کے جنگی بنیادوں پر شروع کئے گئے بجلی کے منصوبوں نے ملک کو بد ترین اندھیروں سے نکال کر روشنیوں اور ترقی کی نئی شاہراہوں پر گامزن کر دیا ہے اور کھربوں روپے کے منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کر کے پاکستان کی تاریخ میں شفافیت کی نئی مثال قائم کر دی جبکہ دوست وہ ہے جو برے وقت میں کام آئے کے مقولہ کے مصداق چین نے مشکل وقت میں ساتھ دے کر خود کو ہمیشہ کےلئے امر کر لیااس لئے پاکستانی قوم اور آنے والی نسلیں چین کے بے لوث تعاون پر اس کی مشکور رہیں گی نیزسی پیک کا منصوبہ معاشی انقلاب لانے سمیت غربت کے خاتمہ ، بے روز گاری سے نجات اور فلاحی و خوشحال ریاست کا پیش خیمہ ثابت ہو گا، دوسری جانب پی پی پی کے دور حکومت میں کرپشن اور لوٹ مار کی بد ترین مثالیں قائم کی گئیں اور نندی پور منصوبہ پر ڈاکہ زنی سے ےہ منصوبہ تین سال تک کراچی پورٹ پر پڑا رہا مگر عوام کے خون پسینہ کی اربوں روپے کی کمائی لوٹ لی گئی لیکن پھر بھی انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔

Leave a Reply