جمہوریت کو غیر مستحکم کرنے کے لئے ایک نیا بھان متی کا کنبہ تشکیل دیا جا رہا ہے،سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی

اسلام آباد ۔ 09 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ترجمان سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ جمہوریت کو غیر مستحکم کرنے کے لئے ایک نیا بھان متی کا کنبہ تشکیل دیا جا رہا ہے، نواز شریف دشمنی میں کہیں کا گارا کہیں کی اینٹ جمع کی جا رہی ہے،اس بھان متی کے کنبے کا عوام کے ساتھ مل کر مقابلہ کریں گے۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان …

اسلام آباد ۔ 09 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ترجمان سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ جمہوریت کو غیر مستحکم کرنے کے لئے ایک نیا بھان متی کا کنبہ تشکیل دیا جا رہا ہے، نواز شریف دشمنی میں کہیں کا گارا کہیں کی اینٹ جمع کی جا رہی ہے،اس بھان متی کے کنبے کا عوام کے ساتھ مل کر مقابلہ کریں گے۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں ترجمان مسلم لیگ(ن) نے کہا کہ نواز شریف کے بغیر ملک میں سیاست نہیں بلکہ منافقت ہو گی۔انھوں نے کہا کہ منافقت کی سیاست کرنے والے پہلے کی طرح پھر منہ کی کھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔

Leave a Reply