وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، 100 روزہ اصلاحاتی پلان کے اہداف اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، 100 روزہ اصلاحاتی پلان کے اہداف اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا

مظفرآباد ۔7ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ریاست میں ترقی اور عوامی فلاح کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے 100 روزہ اصلاحاتی پلان کو عوامی خدمت اور گڈ گورننس کا ایک واضح روڈ میپ قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حکومت جلد ہی ’’100 روزہ ٹرانسفارمیشن پروگرام‘‘ کا باقاعدہ آغاز کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرآباد میں 100 روزہ اصلاحاتی پلان کے اہداف، روڈ میپ اور تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا

وزیر اعظم افتخار گیلانی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے وژن، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بھرپور تعاون سے آزاد کشمیر کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ آزاد کشمیر میں پنجاب کی طرز پر تیز رفتار ترقیاتی عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی بنیادی توجہ ایسے منصوبوں پر ہوگی جن کے ثمرات مختصر مدت میں براہ راست عوام تک پہنچ سکیں۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا وژن ترقی کے ثمرات کو ہر شہری کے گھر تک پہنچانا ہے اور ہم اسی وژن کو آزاد کشمیر میں عملی شکل دے کر ریاست کو ایک ترقی یافتہ، خوشحال اور جدید خطہ بنائیں گے۔

مزید خبریں