سیالکوٹ ۔ 09 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے نارووال میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) اور عوام کا آپس میں ترقی و خوشحالی کا رشتہ ہے ۔ ن لیگ کے دوراقتدار میں پاکستان دنیا کی عظیم طاقت بنا اور ن لیگ کے دور میں ہی ملک میں بڑے بڑے ترقی کے منصوبے شروع ہوئے اور پاےہ تکمیل …
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا نارووال میں خطاب
سیالکوٹ ۔ 09 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے نارووال میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) اور عوام کا آپس میں ترقی و خوشحالی کا رشتہ ہے ۔ ن لیگ کے دوراقتدار میں پاکستان دنیا کی عظیم طاقت بنا اور ن لیگ کے دور میں ہی ملک میں بڑے بڑے ترقی کے منصوبے شروع ہوئے اور پاےہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیں ، لیگ کی عوامی جمہوری حکومت نے بجلی کا سنگین بحران حل کیا ہے ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ 2013ءمیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ملک میں ہنگامے ہو رہے تھے ۔آج ملک میں لوڈ شیڈنگ مکمل ختم ہو چکی ہے ۔ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے کراچی کو امن کا گہوارہ بنایا ۔









