اسلام آباد ۔ 09 دسمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے چین کے شہر شنگھائی میں منعقدہ پانچویں پاک۔چین بحری مشترکہ مشقوں میں شرکت کی۔شنگھائی کی بندر گاہ ووسانگ پہنچنے پر چین کی بحریہ کے جہاز جنگ زو نے پی این ایس سیف کا خیر مقد م کیا۔اس موقع پر ایک پر وقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں شنگھائی نیول …
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کی شنگھائی میں پانچویں پاک ۔ چین بحری مشترکہ مشقوں میں شرکت
اسلام آباد ۔ 09 دسمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے چین کے شہر شنگھائی میں منعقدہ پانچویں پاک۔چین بحری مشترکہ مشقوں میں شرکت کی۔شنگھائی کی بندر گاہ ووسانگ پہنچنے پر چین کی بحریہ کے جہاز جنگ زو نے پی این ایس سیف کا خیر مقد م کیا۔اس موقع پر ایک پر وقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں شنگھائی نیول بیس کے اعلیٰ حکام اور پاکستان کے دفاعی و نیول اتاشی بھی موجود تھے۔ پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بندرگاہ پر قیام کے دوران پی این ایس سیف کے کمانڈنگ آفیسر نے اعلیٰ عسکری و سول شخصیات سے ملاقاتیں کیں جن میں شنگھائی کے میئر یو فیی فین اور شنگھائی نیول بیس کے کمانڈر ریئر ایڈمرل جیان وانگ شامل تھے۔پاک بحریہ کے جہاز پر منعقدہ ضیافت میںچینی حکام نے بھر پور اور گرم جوش انداز سے شرکت کی۔









