امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک ایسا نقشہ شیئر کیا جس میں کینیڈا، میکسیکو، کیوبا اور خطے کے دیگر علاقوں کو توسیع شدہ امریکا کا حصہ دکھایا گیا ہے۔
امریکی صدر نے توسیع شدہ امریکی علاقے کی عکاسی کرنے والا نقشہ شیئر کر دیا

مزید خبریں
واشنگٹن ۔8ستمبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک ایسا نقشہ شیئر کیا جس میں کینیڈا، میکسیکو، کیوبا اور خطے کے دیگر علاقوں کو توسیع شدہ امریکا کا حصہ دکھایا گیا ہے۔
شنہوا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘پر پوسٹ کیا گیا یہ بظاہر مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ نقشہ امریکا کے ساتھ کینیڈا، میکسیکو، کیوبا اور گرین لینڈ پر امریکی پرچم دکھاتا ہے۔ گرین لینڈ ڈنمارک کی مملکت کے اندر ایک خود مختار علاقہ ہے۔ نقشے میں شمالی امریکا اور کیریبین کے کئی دیگر ممالک اور علاقے بھی دکھائے گئے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اس تصویر کے ساتھ کوئی وضاحت یا کیپشن نہیں دیا۔








