پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن کا کارکردگی جائزہ اجلاس، کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت

ریجنل آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن ایس پی غازی فیصل سلیم، پی ایس پی کی زیر صدارت تمام ڈی ایس پیز اور پوسٹ انچارجز کا اہم اجلاس منعقد ہوا ،جس میں پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن کی مجموعی کارکردگی اور شاہراہوں پر عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

راولپنڈی۔8ستمبر (اے پی پی):ریجنل آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن ایس پی غازی فیصل سلیم، پی ایس پی کی زیر صدارت تمام ڈی ایس پیز اور پوسٹ انچارجز کا اہم اجلاس منعقد ہوا ،جس میں پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن کی مجموعی کارکردگی اور شاہراہوں پر عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران ریجن کی تمام پوسٹس کی کارکردگی، گشت کے نظام، جرائم کی روک تھام، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ ریجنل آفیسر نے افسران و اہلکاران کو ہدایت کی کہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بناتے ہوئے پیشہ ورانہ فرائض پوری ذمہ داری، محنت اور ایمانداری کے ساتھ سرانجام دیں۔ایس پی غازی فیصل سلیم نے شاہراہوں پر موثر گشت، جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کو بروقت مدد کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ کرپشن اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا جبکہ بدعنوانی یا اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ریجنل آفیسر نے کہا کہ پنجاب ہائی وے پٹرول کا بنیادی مقصد شاہراہوں پر شہریوں کو محفوظ اور پرامن سفر کی سہولت فراہم کرنا ہے جس کے لیے تمام افسران و اہلکاران اپنے فرائض مزید جذبے، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں۔

مزید خبریں