سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر قیادت محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب کا صوبہ بھر میں جنگلی حیات کی غیرقانونی سمگلنگ ،شکار اور کاروبار کےخلاف کریک ڈائون جاری ہے۔
جنگلی جانوروں و پرندوں کے غیرقانونی شکار میں ملوث 19غیرقانونی شکاری گرفتار

مزید خبریں
لاہور۔8ستمبر (اے پی پی):سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر قیادت محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب کا صوبہ بھر میں جنگلی حیات کی غیرقانونی سمگلنگ ،شکار اور کاروبار کےخلاف کریک ڈائون جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق وائلڈلائف رینجرز شیخوپورہ نے ایک خفیہ اطلاع پر شیخوپورہ سے لاہور لائی جانیوالی زرد ممولوں کی ایک بڑی کھیپ بذریعہ ناکہ بندی برآمد کرکے موقع پر ایک سمگلر کو گرفتار کرلیا اور ملزم کیخلاف مقامی تھانہ میں ایف آئی آر درج کرواکر قانونی چارہ جوئی شروع کردی جبکہ بازیاب کروائے گئے 700سے زائد پرندے (زرد ممولے )عدالتی حکم پر قدرتی ماحول میں آزاد کردئیے اسی طرح کی ایک کامیاب کارروائی میں جنگلی جانوروں و پرندوں کے غیرقانونی شکار میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کرکے 2لاکھ 10ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا اور کیس نمٹادئیے ۔
ایسی ہی ایکاور کارروائی کے دوران اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر ضلع گجرات قاسم رضا نے تحصیل کھاریاں سے کتوں کے ساتھ جنگلی سور کے غیرقانونی شکار میں مشغول 8شکاریوں کو گرفتار کرکے انہیں ایک لاکھ 10ہزا ر روپے جرمانہ کیا ایسی ہی ایک مزید کامیاب کارروائی میں اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر چکوال مرزا عابد حسین نے بٹیر کے 5شکاریوں کو گرفتار کرکے انہیں ایک لاکھ 75ہزا رجرمانہ کیا اور بٹیر کے سات نیٹنگ گیئرز ضبط کئے ۔اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر راجن پور صائمہ محسن نے معمول کے گشت کے دوران 3فالکن نیٹنگ کی کمین گاہیں مسمار کرکے فالکن اور کونجوں کے 3جال برآمد کرلیے اور قانونی کارروائی شروع کردی ۔








