سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) اور عسکری بینک لمیٹڈ نے نئی قائم ہونے والی کمپنیوں کے لیے کارپوریٹ بینک اکائونٹس کا اجراء مزید تیز اور کم کاغذی کارروائی کے ساتھ ممکن بنانے کی غرض سے ایک اے پی آئی انٹیگریشن مکمل کر لی ہے۔منگل کو ایس ای سی پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عسکری بینک اس اقدام کے تحت اپنے نظام کو …
ایس ای سی پی اور عسکری بینک نے کارپوریٹ اکائونٹ کھولنے کے عمل کو تیز بنانے کے لیے سسٹمز کو مربوط کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) اور عسکری بینک لمیٹڈ نے نئی قائم ہونے والی کمپنیوں کے لیے کارپوریٹ بینک اکائونٹس کا اجراء مزید تیز اور کم کاغذی کارروائی کے ساتھ ممکن بنانے کی غرض سے ایک اے پی آئی انٹیگریشن مکمل کر لی ہے۔منگل کو ایس ای سی پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عسکری بینک اس اقدام کے تحت اپنے نظام کو ایس ای سی پی کی کارپوریٹ رجسٹری کے ساتھ مربوط کرنے والا پہلا تجارتی بینک بن گیا ہے۔
اس انٹیگریشن کی بدولت بینک کو ایس ای سی پی سے براہ راست مصدقہ کارپوریٹ معلومات تک محفوظ رسائی حاصل ہوگی جس سے دستی تصدیق اور کمپنی کے دستاویزات بار بار جمع کروانے کی ضرورت میں کمی آئے گی۔ اس معاہدے پر ایس ای سی پی کے کمشنر مظفر مرزا اور عسکری بینک کے گروپ ہیڈ ریٹیل بینکنگ شیخ راشد رئوف نے دستخط کیے۔اس تقریب میں ایس ای سی پی کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو، کمشنرز مظفر مرزا اور ذیشان خٹک، ایگزیکٹو ڈائریکٹر مبشر سدوزئی، رجسٹرار آف کمپنیز ارسلان ظفر، عسکری بینک کے صدر اور سی ای او ضیاء اعجاز، گروپ ایگزیکٹو آپریشنز اسلم صدرالدین اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
اس انٹیگریشن سے عسکری بینک کو ایس ای سی پی سے براہ راست مصدقہ کمپنی کی معلومات محفوظ طریقے سے حاصل ہو سکیں گی جس سے دستی تصدیق، کاغذات کی بار بار فراہمی اور کسٹمر آن بورڈنگ کے وقت میں کمی آئے گی۔ اس سے نئے رجسٹرڈ ہونے والے اداروں کے لیے بینک اکائونٹ کھولنے اور تجارتی سرگرمیاں شروع کرنے کے ذریعے تیزی سے فعال ہونا ممکن ہو جائے گا۔
ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا کہ یہ انٹیگریشن ایس ای سی پی کی مسلسل ڈیجیٹائزیشن اور بی ریڈی اصلاحات کا حصہ ہے جس کا مقصد کاروباری عمل کو آسان بنانا، قابل اعتماد کارپوریٹ معلومات تک رسائی کو بہتر بنانا اور پاکستان میں کاروبار قائم کرنے اور چلانے میں آسانی پیدا کرنا ہے۔ایس ای سی پی دیگر بینکوں اور مالیاتی اداروں تک بھی ایسے ہی ڈیجیٹل روابط کو وسعت دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔








