سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کا سینئر صحافی خلیل الرحمٰن کے انتقال پر افسوس کا اظہار

سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند نے روزنامہ جنگ کوئٹہ کی ایڈیٹوریل کمیٹی کے چیئرمین اور سینئر صحافی خلیل الرحمٰن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

کوئٹہ۔ 09 ستمبر (اے پی پی):سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند نے روزنامہ جنگ کوئٹہ کی ایڈیٹوریل کمیٹی کے چیئرمین اور سینئر صحافی خلیل الرحمٰن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کواپنے تعزیتی بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مرحوم خلیل الرحمٰن ایک منجھے ہوئے، باوقار اور تجربہ کار صحافی تھے، جنہوں نے بلوچستان میں صحافت کے فروغ، عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور ذمہ دار صحافت کے فروغ میں نمایاں خدمات انجام دیں۔سردار یار محمد رند نے کہا کہ مرحوم کی صحافتی خدمات اور عوامی کردار کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مرحوم کے بلند درجات کی دعا کی ۔