ناکام آپریشن سندورکے حوالے سے بھارتی گودی میڈیا کا جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈا ایک بار پھر آشکار ہو گیا۔بھارتی گودی میڈیا این ڈی ٹی وی نے حقائق کو مسخ کرنے کیلئے من گھڑت اورمضحکہ خیز دعوے کیے، پروپیگنڈا کے فروغ اور بھارتی عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے گودی میڈیا نے حقائق کے منافی نام نہاد ریسرچ بکُ بھی لکھی۔
ناکام آپریشن سندورکے حوالے سے بھارتی گودی میڈیا کا جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈا ایک بار پھر آشکار

مزید خبریں
اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):ناکام آپریشن سندورکے حوالے سے بھارتی گودی میڈیا کا جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈا ایک بار پھر آشکار ہو گیا۔بھارتی گودی میڈیا این ڈی ٹی وی نے حقائق کو مسخ کرنے کیلئے من گھڑت اورمضحکہ خیز دعوے کیے، پروپیگنڈا کے فروغ اور بھارتی عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے گودی میڈیا نے حقائق کے منافی نام نہاد ریسرچ بکُ بھی لکھی۔
این ڈی ٹی وی نے بھارت میں ایئر بیسز کی تباہی،سیٹلائٹ اور پاور گرڈ جام اور بھارتی طیاروں کی تباہی کو چھپانے کی ناکام کوشش کی ، بھارتی بلا اشتعال جارحیت کےخلاف پاکستان کے موثر، طاقتور اور فیصلہ کن جواب میں بھارتی عسکری تنصیبات کی تباہی کو بھی چھپایا گیا ، بھارتی عسکری قیادت پہلے بھی معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں بھاری فوجی نقصان کا اعتراف کر چکےہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی متعدد بارپاکستان کے جواب میں بھارتی طیاروں کی تباہی کو عالمی سطح پر آشکار کر چکےہیں، سی این این،الجزیرہ سمیت متعدد عالمی میڈیا نے بھی آپریشن بنیان مرصوص میں بھارتی عسکری تنصیبات کی تباہی کو بے نقاب کیا۔ ماہرین کے مطابق بھارت اپنی شکست اور ہزیمت کو چھپانے کیلئے گودی میڈیا کو بطور پراپیگنڈا ٹول استعمال کررہاہے، بھارت جنگی میدان میں شکست کے بعد اب پروپیگنڈا وار فئیر کے ذریعے اپنی مسخ شدہ ساکھ کو بچانے کی ناکام کوشش کر رہاہے۔








