وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے اضلاع خاران اور واشک میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے اضلاع خاران اور واشک میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ایک بیان میں وزیر داخلہ نے بروقت کارروائی کے ذریعے دہشت گردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 11 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر وہ بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
محسن نقوی نے عزم ظاہر کیا کہ سکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر اور غیر ملکی سرپرستی میں پلنے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، فورسز کے بہادر سپوت قوم کا سرمایہ افتخار ہیں اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں اپنے جوانوں کی پشت پر کھڑی ہے۔








