ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ محمد فیاض خان شیرپاؤ کی ہدایات پر محکمہ زراعت ملاکنڈ کی ٹیم نے ظلم کوٹ میں ٹماٹر اور مکئی کی فصلوں کا معائنہ کیا
ظلم کوٹ، محکمہ زراعت کی ٹیم کا ٹماٹر اور مکئی کی فصلوں کا معائنہ

مزید خبریں
ملاکنڈ۔۔۔ 09 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ محمد فیاض خان شیرپاؤ کی ہدایات پر محکمہ زراعت ملاکنڈ کی ٹیم نے ظلم کوٹ میں ٹماٹر اور مکئی کی فصلوں کا معائنہ کیا۔معائنے کے دوران فصلوں میں کیڑوں اور بیماریوں کی علامات دیکھی گئیں۔ اس موقع پر کاشتکاروں کو بروقت شناخت اور تدارک کے بارے میں آگاہی دی گئی۔محکمہ زراعت نے کسانوں کو مربوط انسدادِ ضرر رساں طریقہ کار (آئی پی ایم) اپنانے اور فصلوں کی باقاعدہ نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی








