قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے سابق وفاقی وزراء سینیٹر نورالحق قادری اور سینیٹر اعظم خان سواتی کی الگ الگ ملاقاتیں

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ایوان صدر میں سابق وفاقی وزراء سینیٹر نورالحق قادری اور سینیٹر اعظم خان سواتی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں کے دوران ملک کی مجموعی امن و امان اور سیاسی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ایوان صدر میں سابق وفاقی وزراء سینیٹر نورالحق قادری اور سینیٹر اعظم خان سواتی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں کے دوران ملک کی مجموعی امن و امان اور سیاسی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بدھ کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے نمائندوں کے ایک وفد نے بھی قائم مقام صدر سے ملاقات کی اور انہیں اپنے اپنے علاقوں سے متعلق امور سے آگاہ کیا۔

وفد میں ملتان سے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے کے ٹکٹ ہولڈر بیرسٹر مدثر شاہ، ضلع لودھراں کے پیپلز پارٹی کے صدر امداد اللہ عباسی اور کبیر والا، ضلع خانیوال سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر زمان لنگڑیال شامل تھے۔بعد ازاں علی عمر علوی نے بھی قائم مقام صدر سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔