پرائم منسٹر لٹریسی ڈرائیو ایچ ون ٹیچ ون روشن پاکستان کے تحت کام کر رہی ہیں، احسان اللہ کمبوہ

نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ جھنگ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن علم پبلک ماڈل سکول لوکل کمیونٹی کے باہمی تعاون سے بستی علم ماڈل سکول جھنگ میں انٹرنیشنل لٹریسی ڈے منایا گیا۔

شورکوٹ۔ 09 ستمبر (اے پی پی):نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ جھنگ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن علم پبلک ماڈل سکول لوکل کمیونٹی کے باہمی تعاون سے بستی علم ماڈل سکول جھنگ میں انٹرنیشنل لٹریسی ڈے منایا گیا۔ اس تقریب میں خواتین و حضرات این سی ایچ ڈی کے افسران میڈیا پرسن لوکل کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی اس تقریب کے مہمان خصوصی ملک احسان کمبوہ ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ ضلع جنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ تھے۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی سید سبط الحسن نقوی اسسٹنٹ ڈائریکٹر یونیورسل پرائمری ایجوکیشن مھر ،لیاقت نون اسسٹنٹ ڈاکٹر فائنانس اینڈ ایڈمن اس کے علاوہ مزید شاہد نے بھی شرکت کی۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک احسان اللہ کمبوہ نے بتایا کہ تعلیم ایک پیغمبرانہ پیشہ ہے اور ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ علم حاصل کرو چاہے تمہیں چین بھی جانا پڑے انہوں نے کہا این سی ایچ ڈی پورے ملک میں پرائم منسٹر لٹریسی ڈرائیو ایچ ون ٹیچ ون روشن پاکستان کے تحت کام کر رہی ہیں اور ہزاروں انپڑھ خواتین کو پڑھا لکھا کر چکے ہیں تو جھنگ میں بھی انشاءاللہ باقی ملک کی طرح این سی ایچ ڈی ٹیم بھرپور طریقے سے محنت کر رہی ہے اور 15 سے 45 سال کی عورتوں کو خواندہ کر کے اس پروگرام کو کامیاب کر رہی ہے انہوں نے جھنگ کے مخیر حضرات این جی اوز روٹری کلب اور لین لرڈز بھائیوں سے گزارش کی کہ وہ ائیں ہمارے ساتھ قدم پہ قدم ملا کر چلیں جہالت کے خاطمہ کے لیے این سی ایچ ڈی کا ساتھ دیں اور انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب ہمارے جھنگ سے جہالت کا خاتمہ ہوگا ہمارا جھنگ خوشحال ہوگا تو ہمارا ملک پاکستان بھی خوشحال ہوگا