فلپائن کے صوبہ پالاون کے ساحلی علاقے میں ایک بحری جہاز میں آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک جبکہ 87 لاپتا ہوگئے ہیں۔
فلپائن ،بحری جہاز میں آتشزدگی، 5 افراد ہلاک ، 87 لاپتا

مزید خبریں
منیلا۔10ستمبر (اے پی پی):فلپائن کے صوبہ پالاون کے ساحلی علاقے میں ایک بحری جہاز میں آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک جبکہ 87 لاپتا ہوگئے ہیں۔
شنہوا کے مطابق مقامی کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ حادثہ بدھ کی شام سیاحتی مقام کورون میونسپلٹی کے ساحل سے تقریباً 1.2 بحری میل دور پیش آیا۔ جہاز پر 117 مسافر اور عملے کے 17 ارکان سوار تھے، جن میں سے 42 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔کوسٹ گارڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو میں بحری جہاز کو مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بحری جہاز منیلا سے روانہ ہوا تھا اور کورون جارہا تھا کہ راستے میں اس میں آگ بھڑک اٹھی۔حادثے کے بعد لاپتا افراد کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔








