امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنا پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون ’’آئی فون ڈیو‘‘ متعارف کرا دیا، جس کی ابتدائی قیمت ایک ہزار 999 ڈالر ہے۔
ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ’’آئی فون ڈیو‘‘ متعارف

مزید خبریں
۔10ستمبر (اے پی پی):امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنا پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون ’’آئی فون ڈیو‘‘ متعارف کرا دیا، جس کی ابتدائی قیمت ایک ہزار 999 ڈالر ہے۔
شنہوا کے مطابق آئی فون ڈیو میں 5.4 انچ کی بیرونی اور کھولنے پر 7.6 انچ کی اندرونی اسکرین دی گئی ہے۔ فون میں نیا A20 Pro چپ، ڈوئل بیٹری اور iOS 27 کے تحت ’’اسپلٹ ویو‘‘ سمیت مصنوعی ذہانت کی سہولیات شامل ہیں۔آئی فون ڈیو کے پری آرڈرز 16 اکتوبر سے شروع جبکہ فروخت 23 اکتوبر سے ہوگی۔ ایپل نے تقریب میں آئی فون 18 پرو سیریز، ایپل واچ کے نئے ماڈلز اور ایئر پوڈز 5 بھی متعارف کرائے۔








