کوہاٹ ،قتل و دیگر سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

ڈی پی او کوہاٹ رائے مظہر اقبال کی ہدایات پر اشتہاری و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں

پشاور۔ 10 ستمبر (اے پی پی):ڈی پی او کوہاٹ رائے مظہر اقبال کی ہدایات پر اشتہاری و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ترجمان کوہاٹ پولیس کے مطابق اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ گمبٹ عرفان خان نے پولیس نفری کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان کوہاٹ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔گرفتار ملزم فلک نور کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ گمبٹ منتقل کر دیا گیا ۔کوہاٹ پولیس کے مطابق جرائم پیشہ اور اشتہاری عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی۔