تھانہ بڈھ بیر پشاور سرکل کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن،متعدد افراد گرفتار

تھانہ بڈھ بیر پشاور سرکل کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے متعدد افراد گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا

پشاور۔ 10 ستمبر (اے پی پی):تھانہ بڈھ بیر پشاور سرکل کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے متعدد افراد گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر پشاوربھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے جرائم پیشہ کے خلاف ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس پی صدر ڈویژن فدا حسین کی ہدایات پر ڈی ایس پی بڈھ بیر پشاور سرکل سعیدالرحمن کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر ملنگ جان نے تھانہ بڈھ بیر کے مختلف علاقوں شیخ محمدی ، کگہ ولہ، مروزئی ، بازید خیل اور ملحقہ علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا، گھر گھر سرچ آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر ملنگ جان کیساتھ الیٹ فورس، لیڈیز پولیس اور لوکل پولیس نے حصہ لیا آپریشن کے دوران مجرم اشتہاری، سہولت کار ، غیر قانونی اسلحہ اور دیگر جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکر لیا ۔کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، تین عدد پستول اور کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں،گرفتار ملزمان کی خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہیں۔

مزید خبریں