بورڈ آف ریونیو پنجاب کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے افسران مال کو کارکردگی بہتر بنانے کا الٹی میٹم دے دیا۔
خانیوال ۔۔۔ضلعی انتظامیہ نے افسران مال کو کارکردگی بہتر بنانے کا الٹی میٹم دے دیا

مزید خبریں
خانیوال ۔ 10 ستمبر (اے پی پی):بورڈ آف ریونیو پنجاب کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے افسران مال کو کارکردگی بہتر بنانے کا الٹی میٹم دے دیا۔ ڈپٹی کمشنر حنا ارشد کی زیر صدارت ریونیو امور بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر کو پلس پراجیکٹ کے تحت ونڈاجات، گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے اجراء اور کھیوٹ میوٹیشن ایشوز کے حل بارے آگاہ کیا گیا، جبکہ ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم، ڈسپیوٹ ریزولیشن سکروٹنی کمیٹی کیسز اور دیگر امور بارے بھی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے ونڈاجات اور گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے اہداف پورے کرنے اور کھیوٹ ایشوز جلد حل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کبیروالا اور خانیوال کے اسسٹنٹ کمشنرز کو زیر التوا موضع جات 10 دن کے اندر آن لائن کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے سب رجسٹرارز کو زیر التوا رجسٹریوں سے متعلقہ امور فوری نمٹانے کے احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ آبیانہ، زرعی انکم ٹیکس (اے آئی ٹی) کا ماہانہ ٹارگٹ ہر صورت پورا ہونا چاہئے۔ انہوں نے ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت آن لائن کیسز مقررہ وقت میں حل کرنے پر بھی زور دیا۔ اجلاس میں اے ڈی سی آر فضل عباس، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر ریونیو فارمیشن افسران نے شرکت کی








