علی حسن زہری کا سینیٹر میرعبدالقدوس بزنجو کے چچا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر علی حسن زہری نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سینیٹر میرعبدالقدوس بزنجو کے چچا میر عبداللہ جان بزنجو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

کوئٹہ۔ 10 ستمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر علی حسن زہری نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سینیٹر میرعبدالقدوس بزنجو کے چچا میر عبداللہ جان بزنجو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو اپنے بیان میں علی حسن زہری نے میر عبدالقدوس بزنجو اور دیگر سوگوار اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میر عبداللہ جان بزنجو کی وفات اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ علی حسن زہری نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ میر عبدالقدوس بزنجو اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔