ممتاز مصنفہ، شاعرہ، صحافی، پبلشر اور مشہور انگریزی جریدے مرر کی ایڈیٹر بیگم زیب النسا حمید اللہ کی برسی جمعرات کو منائی گئی

انگریزی کی ممتاز مصنفہ، شاعرہ، صحافی، پبلشر اور مشہور انگریزی جریدے مرر کی ایڈیٹر بیگم زیب النسا حمید اللہ کی برسی جمعرات 10 ستمبر کو منائی گئی ۔

اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):انگریزی کی ممتاز مصنفہ، شاعرہ، صحافی، پبلشر اور مشہور انگریزی جریدے مرر کی ایڈیٹر بیگم زیب النسا حمید اللہ کی برسی جمعرات 10 ستمبر کو منائی گئی ۔

وہ پاکستان کی پہلی خاتون ایڈیٹر تھیں۔زیب النسا حمید اللہ 25 دسمبر1921کو کلکتہ میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے اپنی صحافتی زندگی کا آغاز روزنامہ ڈان سے کیا۔ اکتوبر 1951 میں انھوں نے کراچی سے مشہور انگریزی جریدہ مرر کا اجرا کیا ۔ جو اپنی خبروں اور مضامین کی وجہ سے بہت جلد پاکستان کا ایک مقبول جریدہ بن گیا اور اپریل 1972تک جاری رہا۔ اس دوران اسے ایک مرتبہ بندش کا بھی سامنا کرنا پڑا مگر بیگم زیب النسا حمید اللہ نے اس بندش کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کر دیا۔ جہاں ان کے حق میں فیصلہ ہوا اور یوں مرر کی اشاعت دوبارہ بحال ہو گئی۔

بیگم زیب النسا حمید اللہ انگریزی زبان کی شاعرہ بھی تھیں، ان کے شعری مجموعے The Indian Bouqet, The Lotus Leaves اور The Flute of Memory کے نام سے شائع ہوئے۔ ان کی دیگر تصانیف میں Indian Bouquet،Lotus Leaves،Sixty Days in America،The Young Wife ،The Flute of Memory اور Poems بھی شامل ہیں۔بیگم زیب النسا حمید اللہ 10 ستمبر 2000کو کراچی میں وفات پا گئیں ۔ ان کی برسی کے موقع پر علمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے انہیں بھر پور خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مزید خبریں