کراچی پولیس کی کارروائی ،ملزم گرفتار،چھالیہ ، گٹکاماوا و نقدی برآمد

بریگیڈ پولیس نے گدا موڑ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے رکشے سے ایک من سے زائد چھالیہ ،100پڑیاں گٹکاماوا اور نقدی برآمد کرلی جبکہ سپلائی میں استعمال رکشے کو بھی تحویل میں لے لیا گیا

کراچی۔ 10 ستمبر (اے پی پی):بریگیڈ پولیس نے گدا موڑ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے رکشے سے ایک من سے زائد چھالیہ ،100پڑیاں گٹکاماوا اور نقدی برآمد کرلی جبکہ سپلائی میں استعمال رکشے کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔

جمعرات کو ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق پولیس نے ملزم عمران ولد محمد علی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔