ریجنل پولیس آفیسر ملتان عثمان اکرم گوندل نے ملتان ریجن کے اضلاع سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے پولیس افسران کو بیج لگائے

ریجنل پولیس آفیسر ملتان عثمان اکرم گوندل نے ملتان ریجن کے اضلاع ملتان، وہاڑی، خانیوال اور لودھراں سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے پولیس افسران کو بیج لگائے اور انہیں مبارکباد پیش کی

ملتان۔ 10 ستمبر (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر ملتان عثمان اکرم گوندل نے ملتان ریجن کے اضلاع ملتان، وہاڑی، خانیوال اور لودھراں سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے پولیس افسران کو بیج لگائے اور انہیں مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر عثمان اکرم گوندل نے کہا کہ ترقی پولیس افسران کا حق ہے، تاہم عہدے میں ترقی کے ساتھ ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ ترقی پانے والے افسران مزید محنت، دیانتداری اور فرض شناسی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں اور عوام کو انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ترقی پانے والے پولیس افسران میں محمد یعقوب اعوان، مظہر حسین، محمد سہیل، حسن اقبال، محمد عظیم، عمران گل نیازی، کاشف علی اور محمد نزاکت اقبال شامل تھے۔ریجنل پولیس آفیسر نے ترقی پانے والے افسران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنے نئے عہدے کے تقاضوں کو احسن انداز میں پورا کریں گے اور محکمہ پولیس کی نیک نامی میں مزید اضافہ کریں گے۔ اس موقع پر ایس ایس پی ریجنل انوسٹیگیشن برانچ حسن رضا کھاکھی بھی موجود تھے۔