اینٹی کرپشن سیالکوٹ کی کارروائی، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر مبینہ طور پر رشوت لینے کے الزام پر گرفتار

اینٹی کرپشن سیالکوٹ نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ سوشل ویلفیئر سیالکوٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر شریف گھمن کو مبینہ طور پر رشوت لینے کے الزام پر گرفتار کرلیا

سیالکوٹ۔10ستمبر (اے پی پی):اینٹی کرپشن سیالکوٹ نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ سوشل ویلفیئر سیالکوٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر شریف گھمن کو مبینہ طور پر رشوت لینے کے الزام پر گرفتار کرلیا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق کارروائی تھانہ اینٹی کرپشن سیالکوٹ میں درج ایف آئی آر نمبر 43/2026 کے سلسلہ میں عمل میں لائی گئی۔ حکام کے مطابق گرفتار افسر کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ واقعہ کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔اینٹی کرپشن حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی سرکاری افسر یا اہلکار جائز کام کے عوض رشوت طلب کرے تو خاموش نہ رہیں بلکہ فوری طور پر اینٹی کرپشن حکام کو اطلاع دیں تاکہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔