وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

:وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جمعہ کو اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایک مخلص، بااصول اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار سیاسی رہنما ہم سے جدا ہوگئے

چوہدری محمود بشیر ورک کی سیاسی و عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم چوہدری محمود بشیر ورک کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے، اللہ تعالیٰ لواحقین کو یہ ناقابل تلافی صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

 

مزید خبریں