عوامی نیشنل پارٹی نے نئے یونٹس کے قیام کی مخالفت کردی۔ صوبائی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے رکن نثارباز نے کہاکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سندھ میں جاکر سندھ کی تقسیم کیخلاف بات توکرتے ہیں
صوبائی اسمبلی میں عوامی نیشنل پارٹی نے نئے یونٹس کے قیام کی مخالفت کردی

مزید خبریں
پشاور۔ 11 ستمبر (اے پی پی):عوامی نیشنل پارٹی نے نئے یونٹس کے قیام کی مخالفت کردی۔ صوبائی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے رکن نثارباز نے کہاکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سندھ میں جاکر سندھ کی تقسیم کیخلاف بات توکرتے ہیں لیکن انہیں اپنے صوبے کی کوئی فکر نہیں اسکامطلب آپ لوگ صوبے کی تقسیم پر راضی ہیں انتظامی یونٹس کی بات کی جاتی ہے بتایاجائے یہ پارلیمنٹ کس کیلئے ہے اس معاملے پرمدلل بحث ہونی چاہئے
بنگلہ دیش کو کاؤنٹرکرنے کیلئے جب چاریونٹس ختم کرکے ون یونٹ بنایاگیااس کیخلاف باچاخان اورولی خان سمیت دیگرقوم پرستوں نے تحریک چلائی تھی سقوط بنگال کے بعد جو آئین بنااسی سے فیڈریشن یونٹ قائم ہو اہے، اپنے موقف پر کسی قسم کمپرومائزکیلئے تیار نہیں، ایوان میں اکثریت نہیں لیکن سڑکوں پر مزاحمت ضرورکرسکتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ہم پر جنگ مسلط کی گئی ہے 80 کی دہائی میں افغانستان کے حوالے سے جب فیصلے ہورہے تھے اسوقت پختون پالیسی میکنگ میں شامل نہیں تھے انہی فیصلوں کے نتائج پختون بھگت رہے ہیں ہمارے اکابرین پر ایجنٹ کے الزامات لگ رہے تھے ہم اس وقت بھی کہتے رہے تھے کہ یہ لڑائی امریکہ اورروس کی جنگ ہے لیکن کسی کو سمجھ نہیں آرہاتھا آج چھیالیس سال بعدبھی ہم لاشیں ہی اٹھارہے ہیں۔








