صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا

صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ اس سے گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔صوبائی دارالحکومت پشاور میں گزشتہ چند دنوں سے شدید گرمی اور حبس کا راج تھا

پشاور۔ 11 ستمبر (اے پی پی):صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ اس سے گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔صوبائی دارالحکومت پشاور میں گزشتہ چند دنوں سے شدید گرمی اور حبس کا راج تھا، جس سے شہریوں کا برا حال تھا، آج ہونے والی بارش سے نہ صرف گرمی کا زور ٹوٹ گیا بلکہ اس سے گرمی کے مارے عوام کے چہرے بھی کھل اٹھے۔ضلع دیر بالا میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس سے نہ صرف گرمی کم ہوئی بلکہ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا۔ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری اور اچانک تیز ہواؤں سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا، تاہم اس صورتحال میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، اس کے ساتھ ہی گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا اور شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم میں خوشگوار تبدیلی دیکھی جا رہی ہے اور اس سے گرمی اور حبس میں بھی بڑی حد تک کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں