محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ سے ملک میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کی ہے
محکمہ موسمیات کی ویک اینڈ سے ملک میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ سے ملک میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ ایک مغربی ہوائوں کا سلسلہ ویک اینڈ کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، مغربی ہوائوں کے سلسلے میں 14 ستمبر (پیر) سے اضافہ ہونے کی توقع ہے۔اس موسمی نظام کے زیر اثرکشمیر میں 12 سے 17 ستمبر کےدوران وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں وقفے وقفے سے تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔اسلام آباد/ پنجاب میں 12 سے 17 ستمبر کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور اٹک میں وقفے وقفے سے تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ 14 ستمبر (شام/رات) سے 17 ستمبر کے دوران لاہور، سیالکوٹ،شیخوپورہ، نارووال، منڈی بہائوالدین، گجرات،گوجرانوالہ، وزیرآباد، حافظ آباد، قصور، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، نورپور تھل، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، بھکر، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور گردونواح میں وقفے وقفے سے تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا میں 12 سے 17 ستمبر کے دوران پشاور، دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، ہنگو، کرم، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کرک، ٹانک، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور وزیرستان میں وقفے وقفے سے تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں 12 سے 17 ستمبر کے دوران دیامر، استور، غذر،سکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے اور شگر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر درمیانی سے موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ 13 (شام/رات) سے 16 ستمبر کے دوران سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، میرپورخاص، تھرپارکر، عمرکوٹ، ٹھٹہ ، بدین،کراچی اور گردونواح میں وقفے وقفے سے تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔بلوچستان میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ13 (شام/رات) سے 16 ستمبر کے دوران ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل اور گردونواح میں وقفے وقفے سے تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر موسلادھار بارشوں کے باعث14سے17 ستمبرکے دوران اسلام آباد/راولپنڈی،پشاور، مردان، صوابی، گوجرانوالہ، گجرات،سیالکوٹ،فیصل آباد اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے۔موسلا دھار بارش کے باعث 14سے 17 ستمبرکے دوران دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، گلگت بلتستان، کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد اور راولپنڈی کے مقامی ندی /نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔پیشگوئی کے دوران درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔سیاح اور مسافر حضرات موسمی پیشگوئی کے دوران محتاط رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔کسان حضرات موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی زرعی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کریں۔تمام متعلقہ اداروں کو ’’الرٹ “رہنے اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔








